
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے مداحوں سے کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام
پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے سے قبل کورونا ویکسین لگوائی تھی جس نے انہیں بہت مدد فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی وجہ سے ان کی طبیعت اس طرح خراب نہیں ہوئی جس طرح ویکسین نہ لگوانے والے کورونا مریضوں کی ہوتی ہے۔ نادیہ حسین کی 3 اگست کو کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔





































