
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ صدف کنول نے کہاکہ وہ مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں دیں گی۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انہوں نے
بطور ماڈل مختصر لباس پہنے ہیں لیکن وہ اس وقت میچور نہیں تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی سوچ میں بھی پختگی آئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ لوگوں کی تنقید اورثقافت کی نفی کرنے والالباس پہننے کو ترجیح نہیں دیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے شوہر شہروز سبزواری نے کبھی ان کے پہننے اوڑھنے پر پابندی نہیں لگائی۔





































