لاہور(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ان کی اس نئی زندگی میں
سکون نہیں، انہیں اب یہ دنیا قید خانہ لگتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیزادہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عبایہ میں ملبوس ہیں اور اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ درختوں پر ہاتھ رکھے کھڑی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا رابی نئی زندگی میں زیادہ سکون ہے؟ جس کا جواب ہے نہیں۔سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ زندگی میں اب سکون نہیں ہے بلکہ اب یہ دنیا قید خانہ لگتی ہے، اب اپنے اعمال سے ڈر لگتا ہے۔