
کراچی (شوبز ڈیسک ) داکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی دبئی میںبنوائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں
پھیل گئی ہیں۔ دونوں کی ایک ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی اور اب صرف اعلان باقی ہے۔
ان کی تصاویر وائرل ہونے پر جہاں لوگوں نے ان کی شادی کا دعوی کیا، وہیں کئی لوگوں نے صنم سعید کو محب مرزا کی پہلی طلاق کا سبب بھی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی آمنہ شیخ نے محب سے طلاق لی۔
تصاویر وائرل ہونے اور خود پر تنقید کے حوالے سے فوری طور پر محب مرزا اور صنم سعید نے کوئی وضاحت نہیں کی، نہ ہی انہوں نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کیں،دونوں نے پہلے بھی اپنی شادی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔دونوں اداکار طلاق یافتہ ہیں جب کہ دونوں نے متعدد مرتبہ ایک ساتھ ڈراموں اور فلموں میں کام بھی کیا ہے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں۔





































