
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔عائزہ خان نے
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس خوبصورت جوڑی نے اپنے فوٹو شوٹ کے لیے جن ملبوسات اور اسٹائل کا انتخاب کیا ہے وہ بہت ہی زیادہ پرکشش لگ رہا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں،اب تک اداکارہ کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔





































