
لاہور(شوبز ڈیسک )ناموراداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلمیںبن رہی ہیں اور ان کی نمائش کےلئے غیر
ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں،ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاںسمیٹ سکتے ہیں۔
اپنے ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے مائرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بن رہی ہیں جنہیں ہم دوسرے ممالک میںنمائش کے لئے پیش کر سکتے ہیں ۔ اگران فلموںکو ان ممالک کی مقامی زبانوںمیں پیش کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔ا
اداکارہ نے کہا کہ اپنی فلم انڈسٹری کی ترقی ، فروغ اورمارکیٹنگ کے لئے ہمیں بیرون ملک اپنے سفارتخانوں سے مدد لینی چاہیے اور اس کےلئے انہیں ٹاسک سونپا جائے ۔





































