
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار بچے کو جنم دیتے وقت خود کو پہنچنے والی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے ان تمام
خواتین کی بھی تعریفیں کی ہیں جو مشکلات برداشت کرکے انسان کو اس دنیا میں لاتی ہیں۔
حال ہی میں اقرا عزیز نے بچے کو جنم دیتے وقت خود کو پہنچنے والی مشکلات سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کبیر کی پیدائش کے وقت اپنے آپریشن سیزر یا کے بعد اپنے جسم پر پڑنے والے زخموں کے نشانات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس قدر انہوں نے تکالیف برداشت کرکے بیٹے کو جنم دیا۔
اقرا عزیز نے لکھا کہ اب تک انہوں نے کبیر کو جنم دیتے وقت پہنچنے والی تکالیف کا اس لیے ذکر نہیں کیا، کیوں کہ ہمارے معاشرہ ایسی باتیں کرنے پر اس شخص کے کردار پر بات کرنے لگتا ہے۔
اقرا عزیز نے لکھا کہ تکالیف پہنچنے کے باوجود انہیں بچے کو جنم دینا اچھا لگا، انہیں ایک انسان کو دنیا میں لانے پر حوصلہ ملا اور انہیں مذکورہ عمل سے محبت ہے۔اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد ان کو سراہا جارہا ہے۔





































