
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم '' نیرے باجرے دی راکھی'' کیلئے بہت خوش ہیں اور
امید کرتی ہیں کہ یہ فلم عید پر ریلیز ہو کر سپر ہٹ ثابت ہو گی۔
انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کو گھر سے اجازت نہیں مل رہی تھی تو ہدایتکار سید نور ان کے گھر گئے اور میرے ابو کو منالیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ فلموں کے بجائے ڈراموں میں کام کریں گی اور ان کو مہوش حیات ے زیادہ عائزہ خان کا کام پسند ہے اور مردو میں ہمایوں سعید اچھے اداکار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابھی ان کی پڑھائی چل رہی ہے اس وجہ سے شوبز کو پورا دھیان نہیں دے پار رہیں چھٹے سمسٹر کے بعد وہ بھرپور طریقے سے ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری دیں گی۔





































