
اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو حال ہی میں اسپنے دونوں
بیٹوں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔
دوران انٹرویو میزبان نے اداکار جوڑے سے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب لیے جن میں سے ایک سوال یہ تھا کہ ”آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟“جواب میں ریمبو نے کہا کہ ”بالکل، مجھے بیٹی کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب رات کو دونوں بیٹے صاحبہ سے مل کر چلے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ بیٹا میں بھی باپ ہوں تمہارا“۔اس موقع پر صاحبہ نے کہالیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی جس کی میں شکر گزار ہوں۔





































