
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے منافقت سخت ناپسند ہے اس لئے منافق لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی
ہوں۔
ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ زندگی میں جتنی شہرت اور عزت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن آج جب اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل کٹ سا جاتا ہے ۔
ریشم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں، کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں زندگی میں کامیابی کیلئے ایسے لوگوں سے بچنا بھی ضروری ہے۔





































