کراچی ( ویب ڈیسک )رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دید یا گیا ۔سٹی کورٹ میں جوڈیشل
مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پوسٹ مارٹم کروانے کیلئے عبدالاحد نامی شہری کی دائر درخواست پر آج ہفتے کوسماعت ہوئی ۔
درخواست گزار کے وکیل پنے انے موقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت کی موت پراسرار ہے جس کی وجہ کا تعین کیا جانا ضرور ی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم دیا ۔قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت کے ورثااور سرکاری وکیل پیش ہوئے ۔سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم سے اس لیے منع کیا کہ مرحوم کی روح کو تکلیف نہ ہو۔پولیس کی عدالت میں پیش رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت سے متعلق حقائق جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم ضروی ہے ،اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا۔