لاہور(شوبز ڈیسک ) لالی وڈ اداکارہ میرا ایک پریس کانفرنس میں جذباتی ہو گئیں، جب انہوں نے سوال کیا کہ پاکستانی سینما گھر
اپنی مقامی فلموں کی تشہیر کے بجائے بین الاقوامی فلموں کو کیوں فروغ دے رہے ہیں۔
میری فلم سوہنی ماہیوال کو بغیر کسی خاص وجہ کے پیش کرنے کے لیے سینما بھی نہیں ملا، عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی دیگر پاکستانی فلموں کو سینما گھروں سے ہٹا دیا گیا۔کیوں؟ ۔
انہوں نے کہ کہ م سرخیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے لیکن ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جاتا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم خاموش رہیں اور اس پر بات بھی نہ کریں، یہ سراسر ناانصافی ہے۔ کیا یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم پاکستانی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں؟ مجھے نہیں معلوم کہ آنے والے سالوں میں ملکی فلم انڈسٹری کے ساتھ کیا ہو گا۔