کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق مقبول اداکارہ ماہرہ خان اس وقت ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فی قسط معاوضہ 3 سے 5 لاکھ روپے لیتی ہیں،جبکہ اداکارہ مہوش حیات ٹی وی اسکرین کے لیے ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے تقریبا 3 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔
اداکارہ صبا قمر تقریبا 2.9 ًلاکھ فی قسط لیتی ہیں۔ پاکستانی مارننگ شوز کی دنیا کا ایک معروف نام، میزبان و اداکارہ صنم بلوچ تقریبا 2.7 لاکھ روپے فی قسط لیتی ہیں، اپنے مختلف اور جاندار کرداروں کے سبب شائقین کا کم وقت اور کم عمر ہی میں دل جیت لینے والی اداکارہ اقرا عزیز تقریبا 1.5 لاکھ روپے فی قسط وصول کرتی ہیں۔