
کراچی (شوبز ڈیسک،خبر ایجنسی) پاکستان کی مشہور ماڈل اور میزبان متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو منافق قرار دے دیا۔
اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے س±رخیوں کا حصہ بنے رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر منافق قرار دیا۔
ملالہ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرنے کے بعد متھیرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ان تصاویر کو اسٹوری پر لگاتے ہوئے لکھاکہ انہیں صرف ایسے فنکاروں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا معاوضہ ملتا ہے ۔
اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا ملک ڈوب رہا تھا۔ اس وقت انہوں نے ایک بار بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اب وہ موجودہ حالات اور ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تقریریں کر رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین نے متھیرا کے اس بیان سے پوری طرح اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمیشہ پاکستان کے بارے میں بات کرتی رہتی ہے کیونکہ وہ یہاں رہتی تھیں لیکن سچ یہ ہے کہ وہ پاکستان کی اصل صورتحال سے بے خبر ہیں کیونکہ وہ دوبارہ کبھی پاکستان واپس ہی نہیں آئیں ۔
واضح ہے کہ گزشتہ روز ملالہ یوسفزئی نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔





































