
کراچی ( شوبز ڈیسک ) سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت پر ایف آئی اے کے
جواب کے بعد سماعت ملتوی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
مہوش حیات کے وکیل نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک سوشل میڈیا سے مواد نہیں ہٹایانہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی،ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکاراو¿ں کیخلاف مہم چلانے والے تمام اکاو¿نٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے۔
یوٹیوب، ٹوئٹر اور انسٹا گرام سمیت دیگر اکاو¿نٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے والے تو کہہ رہے ہیں ہم کام کر رہے ہیں،پیش رفت رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔
ایف آئی اے کو اپنے کام کرنے دیں۔ عدالت نے درخواستوں کی سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ یو ٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراو¿ں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے ان کی اور دیگر اداکاراو¿ں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا ۔





































