کراچی (شوبز ڈیسک ) سول جج کی اہلیہ کے تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کو انصاف دلانے کیلئے سماجی کارکن اور اداکارہ نادیہ جمیل کی مہم میں
اداکار وہاج علی بھی شامل ہوگئے۔
نادیہ جمیل نے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب مل کر متاثرہ بچی کیلئے آواز اٹھائیں۔نادیہ جمیل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں اداکار وہاج علی نے کہا کہ بچوں سے گھروں پر کام کروانا اور ان سے مشقت لینا، ان پر ظلم کرنا، ان سے زیادتی کرنا بہت تکلیف دہ اور غلط ہے۔
اداکار وہاج علی نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی مدد اور دوسرے طریقوں سے کرسکتے ہیں ،مگر ہم ان لوگوں کے بچوں کو کام پر رکھ کر ان پر ظلم نہیں کرسکتے۔اداکارنے کہا کہ بچوں سے ان کا بچپن نہیں چھین سکتے، انہوں نے کہا کہ بچوں سے گھروں پر کام کروانا ان سے مشقت لینا بالکل بھی درست نہیں ہے،اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔