
ممبئی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ ماورہ حسین کی انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو بیک وقت حیرت وتجسس کا شکار کردیا ۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئرکیں جن میں وہ ایک نوزائیدہ بچی کو اٹھائے ہوئے ہیں۔خوشی سے سرشار ماورہ نے خود کو خالہ قراردیتے ہوئے کیپشن میں فالوورز کو بتایا کہ ان کی سوئٹی ان کی زندگیوں میں آچکی ہے اور یہ بہت زیادہ خوشی کا باعث ہے۔ماورہ نے بچی کا نام بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکیا ہے۔
اداکارہ نے لکھا، ”ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں“۔اس پوسٹ کے شیئرکرتے ہی دیکھنے والے شدید متجسس ہوئے کہ ماورہ کی ایک ہی بہن عروہ ہیں تو کیا یہ عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی ہے، بہت سوں نے تبصروں میں ماورہ سے براہ راست یہ سوال پوچھ بھی ڈالا۔حقیقت کیا ہے، یہ تو ماورہ ہی بتائیں گی لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ماورہ کی کسی عزیز ترین دوست کی بیٹی ہے کیونکہ وہ ماضی میں ابھی ایک ایسی پوسٹ شیئر کرچکی ہیں۔




































