
کراچی (شوبز ڈیسک ) داکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر آنے پر ایک صارف نے دلچسپ
تبصرہ کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات تصاویر شیئر کی گئیں، یکم اکتوبر کی شب اداکارہ کی منیجر کی جانب سے شادی کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ یہ سلسلہ وقتا فوقتا تاحال جاری ہے ،جس میں مسلسل نت نئے فنکشنز کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ تبصرے پیش کرنے کا موقع مل گیا ہے ۔ جو سوشل میڈیا صارفین پہلے اداکارہ کی سادہ سی شادی پر ان کی تعریفیں کر رہے تھے۔ اب اس کے نہ ختم ہونے والے سلسلے پر کہہ رہے ہیں کہ کہنے کو یہ سادہ شادی ہے مگر فنکشنز 11 ہیں۔




































