
لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے گھر سے ایک کروڑ مالیت کی قیمتی اشیا چوری ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس کا مقدمہ ڈیفنس اے پولیس نے میرا کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نے گھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی جب گھر پہنچی تو جیولری کا سیٹ اور قیمتی گھڑی غائب تھی گھر پر موجود گھریلو ملازمین سے پوچھا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک قاسم نامی شخص وہاں موجود نہیں تھا اور اس کا فون بھی بند تھا۔ا
داکارہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شبہ ہے کہ گھر کا قیمتی سامان اس نے ہی چوری کیا ہے، ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں





































