
لاہور (آئی این پی) ماڈل و ریڈیو جوکی انوشے اشرف نےانکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں ایک شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں کم
عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھے۔انوشے اشرف کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کو انہیں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
شو کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیلتے رہتے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھلتے رہتے تھے،انہوں نے انکشاف کیا کہ کافی عرصہ بعد ایک شادی پر انہیں مذکورہ انکل مل گئے تھے اور وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائی تاہم انہیں دیکھ کر وہ کانپنے لگے تھے۔





































