
لاہور(شوبز ڈیسک ) اسکرپٹ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر نےلوگوں کو جہیز کی لعنت کے خاتمہ کیلئے ارینج کی جگہ لو میرج کا مشورہ دے دیا
خلیل الرحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں محبت کی شادیوں کے بارے میں بات کی اور محبت کی شادیوں کی پرزور حمایت کرنے کی وجہ بھی بتا دی،انہوں نے کہا کہ میں محبت کی شادیوں کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ یہ ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی جہیز کی لعنت کو ختم کر دیں گی اور محبت کی شادیوں کے ذریعے ہی ہم اس لعنت سے نجات حاصل سکتے ہیں۔
خلیل الرحمان قمرنے کہا کہ جب دو دوست شادی کرتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں،زندگی میں توقعات کے بغیر کوئی رشتہ نہیں ہوتا۔ جب آپ اپنے شریک حیات سے جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے تو آپ اسے جیت جائیں گے۔
خلیل الرحمان قمر وہ ہمیشہ آپ کا خیال رکھے گی کہ آپ نے اس کے والدین کو بہت سے مسائل اور تناﺅ سے بچایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گھر خواتین کے لیے بنائے گئے ہیں۔مرد گھر میں وقت نہیں گزارتے، صرف ایک اچھی عورت ہی گھر بناتی ہے۔




































