
کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ شامین خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں کئی بار سچی محبت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حال ہی میں اداکارہ نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی،دوران گفتگو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شامین خان نے کہا کہ کسی کو بھی محبت کئی بار ہو سکتی ہے۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی بار محبت ہوئی ہے اور جب بھی ہوئی سچی محبت ہوئی۔
اداکارہ نے کہا کہ تعداد اہمیت نہیں رکھتی، میں جب بھی کسی کی محبت میں گرفتار ہوئی ہوں ہر بار سچی اور مخلص رہی ہوں۔ مجھے یاد نہیں کہ مجھے کتنی بار محبت ہوئی لیکن یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہر بار سچی محبت ہوئی ہے۔ دل سے ہوئی ہے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،شامین خان نے کہا کہ محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس کا اظہار جب تک کھل کر نہ کیا جائے تو مزہ نہیں آتا۔





































