
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کر دی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے لیکن میرے بیان کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
داکارہ فضیلہ قاضی نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے درحقیقت جو کہا وہ یہ ہے کہ مختلف چینلز کی جانب سے سفارش یا نامزدگیاں کابینہ کو بھیجی جاتی ہیں، کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔





































