
لاہور (شوبز ڈیسک )داکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کامیابی کے حصول کے لیے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لئے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں محنت اور لگن سے منزل تک پہنچنامیرا جنون ہے اسی لیے صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ کا میابی کے حصول کیلئے مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے اس لیے کبھی مشکلات سے گھبرائی نہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ شوبز کی دنیا میں اپنا ایسا مقام بناﺅں گی کہ لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔





































