
لاہور (وشوبز ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان نے75 لاکھ انسٹا فالورز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا
ہے۔ نہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر اُنہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 75 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،انہوں نے فالوورز کو اپنا دل بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بہت زیادہ استعمال پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں آسانیاں تو آئیں مگر اسی کی وجہ سے ہم بہت زیادہ منفی ہوگئے ہیں۔





































