فداک ابی وامی،یارسول اللہ

عصمت اسامہ

دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر،کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل کر،مودی کی فاشسٹ حکومت اب بھارتی مسلمانوں کے خون کی

پیاسی بن گئی ہے۔ خطہء برصغیر کا یہ درندہ صفت ملک بھارت ،جس کے نام کا مطلب ہی " خون بہاؤ" ہے،کفرکے اندھے دماغ سے اپنے زعم میں ہرزہ سرائی پراتر آیا ہے۔بی جے پی حکومت کی ترجمان " نوپور شرما" نے عالم اسلام کو للکارتے ہوئے رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات کہے تو گویا سوئے ہوئے مسلمان ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے اور اپنے آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ناموس پہ حملے کے خلاف احتجاجاً سڑکوں پہ نکل آئے۔

 ریلیاں اورمظاہرے کرکے بھارت کی ہرزہ سرائی پر آتش فشاں کی مانند پھٹ پڑے۔ عرب ممالک نے بروقت بھارتی مصنوعات کا مقاطعہ کرکے اسے زک پہنچائی کہ ہندو بنیا ،مال کی زبان سمجھتا ہے۔پاکستانی عوام نے ناموسِ رسالت کی خاطر مظاہروں اور ریلیوں میں شامل ہوکر اپنے آقا علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کا اظہار کیا۔ جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے انڈین ایمبیسی پہنچ کے اپنا غم و غصہ ظاہر کیا ۔ایک بھارتی چینل کو پاکستانیوں نے ہیک کرکے " یانبی ،سلام علیک " کی نعت بھارتیوں کو سنا کے بتایا کہ وہ ایسا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ بھارتی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آفرین فاطمہ نے مسلمان طالبات کی نمائندگی کرتے ہوئے صداۓ احتجاج بلند کی تو نام نہاد سیکولر ریاست نے اس کا گھر ہی بلڈوز کردیا مگر کب تک بھارت ایسے اندھے اقدامات کرکے اپنے پاؤں پر آپ ہی کلہاڑا مارتا رہے گا؟ شاید اسے معلوم نہیں ہے کہ اس نے امت مسلمہ کے محور_ایمان پہ ہاتھ ڈالا ہے ! اس نے مسلمانوں کے پیغمبر کی عزت پہ حمل کرکے اپنے وجود کے خاتمے کی طرف قدم بڑھایا ہے! مسلمان اپنے آقا علیہ الصلاۃ والسلام سے اپنی جان سے بڑھ کرمحبت کرتے ہیں ۔یہ وہ محبت ہے جو صدیوں کا سفر کرتے ہوئے ہم تک پہنچی ہے ۔یہ بہت طاقت ور محبت ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے تہجد کی نمازوں میں اپنے ہر امتی کی بخشش کی خاطر مصلے کو آنسوؤں سے تر کیا ہے، امت کو اپنے نبی کا یہ احسان بھولا نہیں ہے !

یہ وہ محبت ہے کہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کو تپتی ریت پہ لٹا کے،سینے پہ بھاری پتھررکھ کے بھی مٹائی نہ جاسکی ۔

یہ وہ محبت ہے جس کے سبب،یارغار صدیقاکبر رضی اللہ عنہ، سانپ کا ڈنگ برداشت کرتےرہے!یہ وہ محبت ہے جس نے دعا بن کر ،حضرت عمر_فاروق رضی اللہ عنہ کو مسلمان کردیا !یہ وہ محبت ہے ،جس کی وجہ سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے وضو کا بچا ہوا پانی اپنے چہروں پہ ملتے تھے !

یہ وہ محبت ہے جس نے حضرت اویس قرنی کے دل میں گھر کیا تو وہ دور رہ کر بھی عاشق_ رسول کہلائے !یہ وہ محبت ہے جس کے سبب ،آخری عثمانی خلیفہ سلطان عبد الحمید نے مدینہ تک ریلوے لائن بچھانے کے لئے الگ شہر بسایا تاکہ پتھروں اور لوہے کے کوٹنے کی آوازیں ،مدینۃ النبی تک پہنچنے نہ پائیں !اس محبت کی رونمائی میں کبھی ترکھانوں  کا بیٹا غازی علم دین بازی لےجاتا ہے !کبھی یہ محبت عبدالرحمن چیمہ کی صورت جرمنی میں جلوہ افروز ہوتی ہے ! کبھی کوئ ممتاز قادری ،گستاخوں کو رائفل کے دھوئیں سے خاموش کرواتا ہے ! شہادتوں کا یہ سلسلہ تا قیامت دیوانہ  وارجاری رہے گا ،کوئ امت کا بیٹا ،امت کا دل ٹھنڈا کرتا رہے گا !

فداک امی وابی یارسول اللہ!صلی اللّٰہ علیہ وسلم!

~ سلام اس پرکہ جس کا نام لے کر اس کے شیدائی

الٹ دیتے ہیں تختقیصریت ،تاجدارای

سلام اس پر کہ جس کے نام لیوا ہر زمانے میں

بڑھا دیتے ہیں ٹکڑا سرفروشی کے فسانے میں

سلام اس ذات پر ،جس کے پریشاں حال دیوانے

سنا سکتے ہیں ،اب بھی خالد و حیدر کے افسانے !

یا نبی سلام علیک ،یارسول سلام علیک ،یا حبیب سلام علیک ،صلواۃ اللہ علیک

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے