دعازہرہ کےوالدین کو سلام

  عصمت اسامہ

   ماہ رمضان میں کراچی کے ایک متمول خاندان نے سوشل میڈیا پہ احتجاج شروع کیا کہ ان کی چودہ سالہ بیٹی دعا زہرہ اغوا ہوگئی ہے، چونکہ بیٹیاں سب

کی سانجھی ہوتی ہیں ،اس لئے رفتہ رفتہ ہر صاحبِ اولاد نے دانے ،درمے ،سخنے اس مہم میں حصہ لیا ۔بچی کی تصاویر فیس بک ،ٹویٹر ،انسٹا ہر جگہ وائرل ہوگئیں۔ کچھ ٹی وی چینلز نے دعا زہرہ کے والدین کو ٹی وی شوزمیں بھی بلایا اور شاید ہی کوئ گھر ہو جہاں دعا زہرہ کے والدین کی تکلیف محسوس نہ کی گئی ہو اور دعائیں نہ مانگی گئی ہوں ،شاید انھی دعاؤں کا اثر تھا کہ کچھ دنوں بعد دعا زہرہ کے بارے میں خبریں آنے لگیں کہ اس نے پسند کی شادی کرلی ہے اور پھر پولیس نے اسے اور اس کے شوہر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس اگر کوئی کام کرنا چاہے تو وہ کر کے دکھا سکتی ہے ،اس کے پاس صلاحیت ہے ۔

بات شاید یہاں ختم ہو جاتی اگردعا کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا جاتا لیکن ایسا کرنے کی بجائےدعا سے ایسے بیانات دلواۓ گئے جیسے اسے کسی نے سمجھا پڑھا کر بیان دلوایاگیا ہو۔

ایک بیان تو یہ تھا کہ میری عمر اٹھارہ سال ہے اور میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔والدین سے زیادہ بچے کی عمر کون جانتا ہے ؟ اس بیان کے بعد دعا کے والد نے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً چودہ سال کے لگ بھگ ہے۔ اب عدالت کے حکم پہ جو میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا ہے اس کے مطابق بھی بچی کی اتنی ہی عمر یعنی چودہ پندرہ سال ہے۔ ۔دعا کی گمشدگی کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ دعا کے گھر کے آگے گلی کے کناروں پر تین سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں لیکن دعا کی گمشدگی کے وقت کی ویڈیو تینوں کیمروں سے غائب ہے۔دعاکے والدین سندھ ہائی کورٹ میں اور پھر سپریم کورٹ تک گئے ہیں لیکن بیٹی کی بازیابی سے تاحال محروم ہیں۔ دعا کی والدہ کورٹ میں میری بچی ،میری بچی کی دلدوز صدائیں دیتی ،روتی ہوئی بے ہوش ہوگئیں ۔دعا زہرہ کیس کے بارے میں پریشانی یہ ہے کہ اسے محبت کی کہانی کا رنگ دیا جارہا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے جس پہ فریب کی ملمع کاری کی گئ ہے۔ دعا کے بارے میں ظہیر اور اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دعا خود کراچی سے لاہور آئ ،جبکہ اکیلی بچی اتنا طویل سفر کر ہی نہیں سکتی ۔پھر دعا کا اپنا بیان ہے کہ وہ گھر سے کچھ لے کے نہیں نکلی تو پھر ٹیکسی کا کرایہ کس نے ادا کیا جبکہ راستے میں ٹول ٹیکس بھی دینا ہوتا ہے؟اگلی بات وہ کہتے ہیں کہ دعا سیدھی پنجاب یونیورسٹی پہنچی اور اسے ظہیر کا نمبر یاد تھا ،اس نے کسی سٹوڈنٹ سے موبائل لے کے ظہیر کو کال کی ۔

دعا اتنی کمسن ہے کہ اس کی والدہ کے بقول اسے اپنے والد کا نمبر بھی یاد نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دعا جس دن پنجاب یونیورسٹی پہنچی وہ اتوار کا دن تھا جب یونیورسٹی بند ہوتی ہے۔ تیسرا پوائنٹ یہ ہے کہ بقول ظہیر کی والدہ کہ دعا خود کراچی سے لاہور آئ تھی، بالفرض اگر کسی کی بیٹی خود بھی اجاۓ تو شریف لوگ بچی کے والدین سے بات کرتے کہ آپ کی بیٹی یہاں ہے کیوں کہ ہمارے معاشرے کی روایت ہے کہ ہمسایوں کا پالتو جانور بھی آجاۓ تو فون کرکے ہمسائے کو بتایا جاتا ہے۔مگر ظہیر اور اس کے گھر والے دعا کو لے کر ایک شہر سے دوسرے شہر بھاگتے رہے اور تیزی سے جگہیں بدلتے رہے کیوں کہ ہر جگہ پولیس انھیں ڈھونڈ رہی تھی۔آفرین ہے دعا زہرہ کے والد پر کہ انہوں نے بیٹی کے بارے میں اتنے منفی پروپیگنڈہ کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور نہ صرف پولیس اور دیگر قانونی اداروں کو متحرک کئے رکھا بلکہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلائی۔

ان کے صبرو ہمت اور تقریباً تین ماہ کی ان تھک کوششوں کی وجہ سے دعا کے اغوا کار مجبور ہوکے اسے منظر_ عام پہ لے آئے چاہے اس کے لئے انھیں نکاح کا ڈرامہ کرنا پڑا۔پاکستان کے قانون کے مطابق اتنی چھوٹی بچی کا نکاح ممکن نہیں ہے۔ شرعی لحاظ سے بھی ولی کے بغیر بیٹی کا نکاح نہیں ہوتا۔ پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بھی انکشاف ہوا جب نکاح خواں غلام مصطفیٰ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی تو نکاح خواں نے بتایا کہ اس نے تو یہ نکاح پڑھایا ہی نہیں اور اس کے دستخط شدہ کاغذ کو استعمال کیا گیا ہے!  

ایک یو ٹیوبر جس کا چینل اسٹرانگ عظمی' کے نام سے ہے،اسے ایک دن کسی مالک مکان کا فون آیا کہ دعا زہرہ ان کے مکان میں ہے ،جب عظمیٰ وہاں پہنچی تو انتہائی تنگ اور خراب کمرے میں ظہیر کی والدہ ،دو بھائی اپنی فیملیوں کے ساتھ دعا کو لے کے وہاں رہ رہے تھے،پھر وہ لوگ وہاں سے بھی کہیں چلے گئے۔ عظمیٰ نے کہا کہ ان کے جانے کے بعد جب وہ اس گھر میں گئ تو اس نے متعدد سرنجیں وغیرہ پڑی دیکھیں ، شاید وہ اس بچی دعا کو نشے کے انجکشن لگاتے ہیں لںہذا یہ کیس اتنا سادہ نہیں ہے جتنا بظاہر دکھائ دیتا ہے۔

ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں ، انٹرنیٹ کے آنے کے بعد ہماری اخلاقی اقداراورروایات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ ظہیر کا کہنا ہے کہ اس کی دوستی تین سال پہلے پب جی گیم کھیلتے ہوئےدعا سے ہوئی تھی ، یہ اتنا مضحکہ خیز بیان ہے کہ تین سال پہلے دعا صرف دس گیارہ سالہ بچی تھی جسے اس طرح کی دوستی کی ضرورت نہیں تھی ۔معاشی لحاظ سے بھی دعا اچھے خوش حال گھرانے سے تعلق رکھتی ہےجب کہ ظہیر کا گھرانہ دعا کے والد مہدی کاظمی صاحب کے معیار سے بہت پیچھے ہے۔عقل اس دلیل کو تسلیم نہیں کرتی کہ ایک امیر گھرانے کی بچی کسی غریب اور شکستہ حال گھرانے کے لڑکے کو پسند کرے گی۔ ایک تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ کچھ یوٹیوبرز دعا اور ظہیر کے معاملے کو محبت کی شادی کا رنگ دے کر نوجوان نسل کو ترغیب دلا رہے ہیں کہ اس طرح بھاگ کے شادی کر لینی چاہیے اور والدین کے بارے میں انتہائی نفرت انگیز سوچ پیدا کی جارہی ہے ،یہ نوجوان نسل کے لئے زہر_قاتل سے بھی زیادہ مہلک ہے ۔

دنیا میں ماں باپ سے زیادہ کوئ محبت دینے والا نہیں ہوتا۔ایک یوٹیوبر ماریہ علی کی تحقیقات کے مطابق جس دن دعا اغوا ہوئ ہے ،ظہیر اور اس کے دیگر بھائ ،اس سے ایک ہفتہ قبل کراچی میں موجود تھے اور وہ ایک ہوٹل میں مقیم تھے،جہاں سے وہ روزانہ دعا کے گھر کے باہر ریکی کرکے معلوم کرتے رہتے تھے کہ ان کے گھر کون آتا جاتا ہے اور پھر جیسے ہی انھیں موقع ملا ،انھوں نے بچی کو اغوا کرلیا۔

 اسے زبردستی ٹیکسی میں بٹھا کے نشے کا انجکشن لگادیا گیا اور ان کے ساتھ ایک لڑکی بھی تھی۔پھر یہ سب فیملی ہونے کا دکھاوا کرکے دعا کو بے ہوشی کی حالت میں کراچی سے لاہور تک لے کے آئے ۔ان تحقیقات کی روشنی میں دعا کے والدین کا خدشہ درست لگتا ہے کہ یہ اغوا کاروں کا کوئ منظم گروہ ہے اور اس کے پیچھے کچھ مافیاز ہیں ،یہ صرف ایک بیٹی کا کیس نہیں ہے ۔

اب دارالامان میں منتقل ہونے کے باوجود وہ بچی محفوظ نہیں ہے،اسے والدین کے حوالے کیا جانا چاہیے ۔

دعا کے والد نے کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بچی کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگائی جائے ،پاکستانی عوام ایک باپ کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے !

اسے کرنا تھی بیٹی کی حفاظت

سپاہی سے وہ لشکر بن گیا ہے

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے