انا کے بندے نہ بنیں

عصمت اسامہ

ہے کون کون اہل وفا دیکھتے رہو

دیتا ہے کون کون دغا دیکھتے رہو

انجام ہے تباہی ،تکبر ہو یا غرور

ہر شخص بن گیا ہےخدا دیکھتے رہو

 بارشوں کےسیلاب کے بعد اس وقت قوم سیاسی سیلاب کے مدوجذر کاسامنا کر رہی ہے۔ ہرآنے والا دن خبروں کا ایک نیا طوفان لے کر آتا ہے۔

عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان تھےہی لیکن سیاسی عدم استحکام نے انھیں مزید پریشان کردیا ہے۔حالت یہ ہے کہ پچاس ساٹھ سال کے معمرافراد،غم روزگار میں خون پسینہ بہا رہے ہیں جب کہ بیس تیس سالہ بیٹے سوشل میڈیا پربحثوں میں سرکھپا رہے ہیں۔ ہرکوئی دوسری پارٹی کو غلط اور اپنی پارٹی کو درست ثابت کرنے پہ تلا ہوا ہے۔اب یہ بحثیں ،انا کی جنگ میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ تعلق داریاں اور بزرگوں کی خاندانی  روایات بھی اس طوفان بلاخیزمیں غرق ہوتےنظرآرہے ہیں۔باہمی احترام ،اخلاق و تہذیب جیسی سنہری قدریں کہیں خفاہوکے چلی گئی ہیں۔ ہر کوئی دوسرے کے عیب دیکھنےمیں لگا ہے اورکیچڑ میں پتھر پھینکنےسے اپنا لباس بھی آلودہ کر رہا ہے۔

اس دور میں الہی محبت کوکیا ہوا؟

چھوڑا وفا کو ان نے ،مروت کو کیا ہوا ؟

اے میری قوم ،واپس آجاؤ۔ خود کو انا کی بھینٹ مت چڑھاؤ۔ یہ وطن ہم سب کاہے۔ہم کسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں،باہمی لڑائی جھگڑے سے کچھ حاصل نہ ہوگا،یہ ادارے بھی پاکستان کی پہچان ہیں۔ ان کے خلاف باہم دست و گریبان ہوکے دشمن ملک بھارت کوخود پہ ہنسنے کا موقع نہ دیں ۔

وطن کا امیج خراب نہ کریں۔ آپس کے تعلقات ،رشتے ناطے ،حق ہمسائیگی کو پامال نہ کریں جس طرح ایک چمن کےپھول اپنی خوشبو اوررنگ میں مختلف ہوتے ہوئے بھی ایک باغ کو خوب صورت بناتے ہیں۔ اس طرح ہم بحیثیت قوم ایک دوسرے سےمل کے کام کرنا سیکھیں،طرزفکر مختلف ہوسکتی ہے ،پسندیدگی کے اصول مختلف ہوسکتےہیں لیکن یہ سوچیں کہ مل جل کروطن کو سنبھالنا ہے۔ اس کی تعمیر کرنی ہے ۔ اسے ترقی کےراستے پہ لے جانا ہے۔ اس دنیائے فانی میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں ہے۔ ہرعروج کو زوال ہے ،ہر طاقت کے بعد کمزوری ہے۔ ہرعقلمندی کے بعد نسیان ہے ۔

زندہ وہی رہے گا جو دلوں میں زندہ رہے گا۔ باب العلم حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مشہور واقعہ ہے کہ ایک لڑائی میں کسی کافر کے سینے پہ چڑھے اور اسے نیچے گرالیاجب تلوار چلانے لگے تو اس کافر نے آپ کے چہرے پہ تھوک دیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تلوار واپس میان میں ڈالی اوراسے چھوڑ کے اٹھ کھڑے ہوئے۔

اس کافر نے حیران ہوکروجہ پوچھی تو فرمایا کہ میں شیرخدا ہوں ۔ اپنے نفس کا شیر نہیں ہوں (ماخوذ حکایات رومی). اب اپنی حالت کا موازنہ ،حضرت علی شیرخدا سے کرلیں۔ ہر وقت اپنی بڑائی ثابت کرنا ضروری نہیں ہوتا ۔کبھی جھک کےرشتے ناطے کو بچالینا بھی بڑائی ہوتا ہے۔میرا ہمسایہ جس پارٹی کا سپورٹرہو۔ اس کےحق و باطل پرہونے کی جانچ رب العالمین نے کرنی ہے لیکن اگر میرا ہمسایہ رات کو بھوکا سوگیا تو اس کا سوال رب نےمجھ سے کرنا ہے۔ایک حدیث کا مفہوم ہےکہ رب العزت فرماتا ہےکہ کبریائی میری چادر ہےجواسےمجھ سےچھینے گا میں اسے عذاب دوں گا۔ (بحوالہ مسلم،بخاری)

اگر دل میں تھوڑا بہت بھی اخلاص رکھتے ہیں تو انا کےسنگھاسن سے نیچے اتریں اورقوم کےاجتماعی مفاد کے بارے میں سوچیں۔خدارا نفرتوں اور تعصبات کی گھٹن سے باہر نکلیں۔ رب پہ توکل کے ساتھ اپنے  حصے کے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیں تاکہ قوم سانس لے سکے۔ پاکستان زندہ باد ۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے