آہ صدف نعیم

عصمت اسامہ

کبھی سوچا بھی ہے تم نے

یہ کتنا دکھ اٹھاتی ہیں

تمہاری زندگی کو کس طرح شاداں بناتی ہیں

تمہاری راہ کے کانٹے

یہ چن لیتی ہیں پلکوں سے

سفرآساں بناتی ہیں

سنورجائیں اگر

اک نسل کا ایماں بناتی ہیں

پھران معصوم کلیوں کو

یہی بصری

یہی سفیان بناتی ہیں

ذرا دھیرے سے تم چلنا

کہ یہ تو آبگینے ہیں

خواتین معاشرے کا اہم حصہ اورگھروں کی رونق ہیں۔ وہ بیٹی ہوں، بہن ہوں ،بیوی ہوں یاماں ہوں ۔رب العالمین نے انسانیت کی تخلیق و تعمیر ان کے سپرد کردی ہے۔ وہ صنف نازک ہوتے ہوئے بھی گراں بارذمہ داریاں سنبھالتی ہیں ۔ ایسی ہی ایک مثال ہماری بہن صدف نعیم تھی جو نیوز چینل کی محنتی،باہمت اورباصلاحیت رپورٹرتھی۔ چند روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کوریج کا ٹاسک اسے دیا گیا تھا ۔ گواہان نے بتایا کہ اسے چینل کی طرف سے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں دی گئی تھی اوروہ راستے میں مختلف میڈیا پرسنزسے لفٹ لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایک خاتون ہوتےہوئے،اتنے بڑے مجمع میں کام کرنا واقعی دشوار گزار مرحلہ ہے۔وہ تھوڑی سی لائیو کوریج چاہتی تھی ،اس لئےاسےکنٹینر کے پیچھے بھاگنا پڑا۔بھاگتے بھاگتے وہ دو میل کا فاصلہ طے کرچکی تھی جب اس نے کسی سیاسی رہنما سے درخواست کی کہ اسے کنٹینر پہ چڑھ کےلائیو کوریج کا موقع دیا جائےکیوں کہ وہ بہت تھک چکی تھی مگر دکھ کی بات ہےکہ اس رہنما نے اس کےصنف نازک ہونے کا ذرا بھی لحاظ نہیں کیا اور جواب یہ دیا کہ جہاں دو میل بھاگ چکی ہو،دو میل آگے اور بھاگ لو ! اور پھر وہ کنٹینر پرچڑھنے کی کوشش میں گر کے اسی کے نیچے آگئی۔

صدف کی ساتھی رپورٹراس کی بہت اچھی گواہی دیتی ہیں کہ وہ بہت تعاون کرنے والی ،اچھےاخلاق کی مالک تھی ۔ ایک نے اپنےانسٹا پہ لکھا کہ وہ بڑی بہنوں کی طرح اس کا خیال رکھتی تھی اورگھر سے اس کے لئے آلو کا پراٹھا بنا کے لاتی تھی۔ صدف کے دو بچے زیر تعلیم تھے اور وہ اپنے بچوں کی خاطر اس مشکل جاب کو دن رات نبھا رہی تھی۔ صدف کے شوہر کا تعلق بھی میڈیا سے ہے،کسی وقت وہ کیمرہ مین تھے۔ اب گھر میں فری لانسنگ کرتے ہیں۔

 ایسی نہ جانے کتنی ورکنگ ویمن ہیں جو اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنےکے لئے صبح سویرے گھر سےنکلتی ہیں ،کسی کے والدین بوڑھے ہیں یا بیمار ہیں جن کا علاج معالجہ کروانا ہے۔ کسی کے بہن بھائی چھوٹے ہیں جنہیں پڑھانا ہے۔ کسی کے شوہر کی تنخواہ اتنی قلیل ہے کہ گھر کا خرچہ نہیں چلتا ،کوئی بیوہ یا مطلقہ ہے جسے کوئی فنانشل سپورٹ نہیں ہے۔اسے اپنی بقا کی خاطر کچھ نہ کچھ خود ہی کرنا ہوتا ہے۔خدارا ان ورکنگ ویمن کا احساس کریں جن اداروں میں یہ ملازمت کرتی ہیں ان کو اپنی سگی بہن ،بیٹی سمجھ کر ان کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں۔ ادارے گورنمنٹ کے ہوں یا پرائیویٹ،انہیں درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں ۔

ورکنگ ویمن کو ادارے کی طرف سے ٹرانسپورٹ دی جائے۔اگر وہ اپنےعہدے پر کام اتنا ہی کررہی ہیں۔ جتنا مردکرتے ہیں تو ان کی تنخواہ بھی مرد کے برابر ہو۔ خواتین ورکرز کو سیلری ٹائم پر دی جاۓ۔حدیث کے مطابق کہ مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دینی چاہئے ۔(صدف کی تنخواہ چھ ماہ سے رکی ہوئی تھی)صحافیات اور رپورٹرز کو اس طرح کے لانگ مارچ کی کوریج کے لئے الگ کنٹینر فراہم کیا جائےجس پارٹی کا بھی مارچ ہو ،وہ انتظام کرے۔

خواتین  کم ازکم اڑھائی ماہ کی کومیٹرنٹی لیوضروردی جائےتاکہ وہ اس کٹھن مرحلےسے گزرنے کے بعد خود کو سنبھال سکیں۔ معاشرے میں خواتین کی عزت و احترام کا کلچربنایا جائے۔والدین اوراساتذہ کو اس نہج پہ سوچنا چاہئے۔اپنی عملی مثال قائم کرکے دکھانی چاہیے ۔صحافیات اوررپورٹرز کو مجمع میں کام سے پہلے اس کی پروفیشنل ٹریننگ دی جائے کہ جب زندگی خطرے میں ہو تو کام کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔انہیں سر پہ پہننے کے لئے ہیلمٹ ،بلٹ پروف جیکٹ اور اس طرح کا دیگر ضروری سامان بھی ادارے کی طرف سے دیا جائے۔

 ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو شروع سےہی ایثاروقربانی کی تربیت دی جاتی ہےکہ بیٹا کھانا پکاؤ تو بھائی کے لئے بوٹی ضرور رکھ لینا ، شادی کے بعد سسرال  اچھا نہ ملے تو اس کے راز کسی پہ مت کھولنا،لب سی لینا کہ اب تم اس گھرکی عزت ہو،کاش کوئی بیٹوں کو بھی تربیت دینےوالا ہو کہ گھر سے باہر جوعورتیں نکلتی ہیں ،وہ کسی سخت مجبوری کےتحت نکلتی ہیں۔ ان کے تقدس کا خیال رکھنا ۔

صدف کی شہادت کورب العالمین اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔اس کی انکوائری بھی لازم ہے کہ اسے دھکا کس نے دیا ؟ اس کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ لیکن ایسے سانحات سے بچنے کے لئے ایک پہلو پر مزید غور کرنا چاہئے کہ آخروطن عزیز کی 90 فیصد آبادی معاشی مسائل سے دوچار کیوں ہےاورہر سال قرضوں کا بوجھ کیوں بڑھتا چلا جارہا ہے ؟ عوام کے لئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل کیوں ہوگیا ہے؟ کیا ہمیں اپنی معاشی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ نہیں لینا چاہیے؟

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے