سودا کامیاب رہا

عصمت اسامہ

وہ براون گولڈن بالوں اورروشن آنکھوں والا ایک پیارا سا بچہ تھا جواپنے والدین کے ساتھ قافلے میں کہیں جارہا تھا جب یکا یک ڈاکوؤں نے

قافلے پہ حملہ کیا اور لوٹ مار کے بعد بچنے والے لوگوں کو بطورغلام آپس میں تقسیم کرلیا جب کوئی انسان دوسرے کومحکوم بناتا ہےتو بھول بیٹھتا ہے کہ کل وہ بھی مکافات عمل کے شکنجے میں ایسے ہی جکڑا جا سکتا ہے،جیسے آج وہ دوسروں کو جکڑ رہا ہے۔ بہرحال اس پیارے بچے کو روم لے جا کر بیچ دیا گیایہ جس زمانے کا ذکر ہے،اس وقت غلاموں کی گردنوں میں رسی کے پٹے ڈالے جاتے تھے ،اگر کوئی غلام بھاگ کرراہ نجات تلاش کرتا تو لوگ اس کی گردن کے پٹے سے اسے پہچان لیتے کہ یہ غلام ہے اور اسے پکڑ کر دوبارہ غلام بنالیا جاتا یہ بچہ بھی وقت کے جبروستم سہتاہوا پرورش پاتا رہا ۔ وہ روزانہ اپنی گردن کی رسی کو رگڑتا رہتا۔ آخر ایک دن وہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوگیا اور رسی توڑ کر بھاگ نکلا۔ قدرت مہربان تھی۔ وہ مکہ پہنچا اور وہاں کم سرمائے سے تجارت شروع کردی ،حتی ' کہ رب مہربان نے سونے چاندی کی فراوانی کردی-جب انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا علم ہوا تووہ ہجرت کےارادے سے مکہ سے نکلےلیکن کفار نے ان کا راستہ روک لیا اور آخر بڑی مشکل سے اس شرط پہ سودا طے پایا کہ وہ اپنا سارا سامان دے دیں تو جاسکتے ہیں-یہ سامان ان کا سرمایہء حیات تھا لیکن انہوں نے یہ سودا منظور کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگئے- جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سودے کا علم ہوا تو آپ نے فر مایا کہ تم نے منافع کا سودا کیا ۔

یہ حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ کی سچی داستان ہےجنہوں نے اللہ اوراس کے رسول کی خوشنودی کے حصول کے لئےاپنے مال و اسباب کو نثار کردیا تھا-یہ سچی داستان ایک معیار ہے،ایک پیمانہ ہے کہ ہم اپنے رب کی رضا کی خاطرکیا قربانی پیش کررہے ہیں -

کئی برس پہلے کی بات ہے ،ایک کالج کی طالبہ نے اسلامی جمیعت طالبات کو جوائن کیا تو اس پراقامت دین کی ضرورت و اہمیت واضح ہوئی کہ جب اسلامی نظام آ ئےگا تو اکیلی عورت بھی بے خوف وخطر سفر کرسکے گی لیکن جب وہ طالبہ اپنے کالج کی تحریکی ساتھیوں کے ساتھ مرکز طالبات کا سفر کرتی تو کم و بیش یہ شام تک محیط ہوجاتا اورگھر پہنچتے تک مغرب ہوچکی ہوتی -اس طالبہ کے والد نے پہلےتو بیٹی کو ان سرگرمیوں سے روکنےکی کوشش کی لیکن جب بیٹی میں دین کی خاطر کچھ کرنے کی لگن دیکھی تو اسی مرکز جماعت میں رہائش پذیر ہونے کا فیصلہ کیا -یہ کوئی آسان فیصلہ نہ تھا !جس جگہ اور محلے میں ساری عمر گزاری ہو ،جو گھر محنت مشقت سے پسینہ بہا کے بنایا گیا ہواسے چھوڑ کے ہجرت کرنا یقینا" کٹھن ہوتا ہےلیکن ایک باریہ فیصلہ کیا تو اللہ نے سکینت اوردل کا اطمینان بھی دے دیا-سب کچھ چھوڑ کے منصورہ میں آبسے۔ جسے چاہا در پہ بلا لیا۔ جسے چاہا اپنا بنالیایہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ،یہ بڑے نصیب کی بات ہے .

زندگی کا آخری حصہ منصورہ کی روح پرورفضا میں گزارا ،جامع مسجد میں نمازیں پڑھنےکو مل گئیں۔ رمضان کا ماحول اور تراویح کی ٹھنڈی ہوائیں مل گئیں ،ایک نیک بستی کی صحبت مل گئ -یہیں جان ،جان آفریں کے سپرد کی ،شیخ الحدیث مولانا عبد المالک نے ان کی نماز پڑھائی ،حافظ محمد ادریس صاحب نے خطبہ دیا ،نمازیوں کی سات صفوں نے پیچھےنماز پڑھی ،سرسبز و شاداب قبرستان میں جگہ مل گئی-یہ سطورلکھتے ہوئے میرا دل رب العالمین کے حضور شکر گزاری سے سجدہ ریز ہےکہ وہ اپنے دین کی خاطر کی گئی کوششوں کو کیسے قبول کرتا ہے،کیسے رنگ ہیں اس کی عطا کے !یہ میرے والد کی داستان حیات ہے ۔ جی چاہتا ہے کہ میں ان سے کہوں کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں ۔۔۔۔

"ابو جی ،سودا کامیاب رہا "

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے