موازنہ نہ کریں

عصمت اسامہ

  ہمارے والدین نےایک بات سکھا کےہم پر بہت احسان کیا تھا اوروہ بات یہ تھی" کبھی کسی کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا "-فلاں کے پاس یہ ہے وہ ہے اور

ہمارے پاس نہیں ہے۔فلاں کے گھر میں یہ لگژریز ہیں اور ہمارے گھر میں نہیں ہیں ۔اس طرح کی سوچ انسان کو ناشکرااور ڈپریس کرتی ہے- ہمارے دین کی تعلیم تو یہ ہے کہ دین کےمعاملے میں اپنےسےبہتر انسان کی طرف دیکھو تاکہ خود کو بہترکرسکو  اور دنیا کے معاملے میں اپنے سے کم وسائل والے انسان کو دیکھو تاکہ اپنے پاس موجود نعمتوں کی قدرکرسکو۔ جب اپنے پاس موجود نعمتوں کی شکر گزاری کی جائےتو دل و دماغ بھی پرسکون رہتے ہیں۔ دوسری طرف یہ موازنہ بھی درست نہیں کہ میں یہ ہوں میں نے یہ کام کئے ہیں ،دوسرے نہیں کر رہے۔ لہٰذا میں ان سے برتر ہوں۔  اس طرح کا موازنہ انسان کو متکبر بنادیتا ہےکیوں کہ اس کیفیت میں انسان اپنے کاموں اور قابلیتوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہے اوردوسروں کو حقیراور فضول تصور کرنے لگتا ہے۔ درحقیقت ،کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت اور توفیق بھی رب العالمین کی عطا ہے۔

انسان کو اس پرشکر گزارہونا چاہیےنہ کہ گھمنڈ میں مبتلا ہوناچاہیے۔ میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ" انسان اپنےاعمال کی وجہ سے جنت میں نہیں جائے گا بلکہ جس پررب_ کریم رحمت فرمائےاور جنت تمہارے اخلاص کی قیمت ہے" ۔ اپنے آپ پر فخر و غرور انسان کی صفت نہیں بلکہ شیطان کی ہے،جس نے حضرت آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانے پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ" میں اس سے بہتر ہوں"-خدا جسے چاہے جو درجہ عطا کردے۔ تیسری طرح کا موازنہ ، دو انسانوں کے مابین کیا جاتا ہےکہ فلاں ایسا ہے اور فلاں ایسا نہیں ہے۔کوئی زیادہ خوب صورت ہے کوئی اتنا نہیں،کوئی زیادہ تعلیم یافتہ ہے کوئی کم ۔کسی کے حالات موافق ،کسی کے آرام دہ ہیں اور کسی کے مخالف اور چیلنجنگ  ہیں۔ کسی کے پاس مادی اسباب ووسائل زیادہ ہوں گےاورکسی کے پاس کم ہوں گے تو دونوں کی کارکردگی کا موازنہ بنتا نہیں ہے۔ ہر ایک کی زندگی کا کمرہء امتحان الگ الگ ہے، کسی نے کام کے دوران تکالیف اور آزمائشیں برداشت کیں اور کوئی ان کے بغیرہی سب مرحلوں سے گزر گیا۔ یہ سوائے رب العالمین کےکون جان سکتا ہے۔صلاحیتوں کے لحاظ سے بھی سب انسان مختلف ہوتے ہیں ،کوئی اپنے موقف کا اظہار کرنےمیں دبنگ ہوتا ہے اور کوئی خاموش طبع۔ کوئی اپنی باتوں سےدوسروں کو مطمئن کرنے کا فن جانتا ہے اور کوئی سادگی سے صرف سچ بول دیتا ہےخواہ کوئی یقین کرے یا نہ کرے۔ کس نے کون سا کام کس نیت سے کیا ،ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ دلوں کے رازجاننے والی ذات صرف خدائے واحد کی ہے۔

اردو کا مقولہ ہے " جس تن لاگے ،وہ تن جانے" لہٰذا ہر کوئی کسی دوسرے کوجانچ نہیں سکتا اورنہ اس کےاعمال کو تول سکتا ہےکیوں کہ نیت کو جاننے والی اور دلوں کے رازجاننے والی ذات صرف خدائے واحد کی ہے ۔

تاریخی واقعہ ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ کسی کافر سے برسرِ پیکار تھے،دونوں میں جنگ جاری تھی کہ یکدم اس کافرنے کلمہ پڑھ لیا مگر صحابی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ چل چکا تھا اوران کے ہاتھ سے وہ بندہ قتل ہوگیا،جب یہ خبر حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ کو بہت رنج ہوااورآپ نے اس صحابی کو بلایا۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ،اس نے اپنی جان کےخوف سے کلمہ پڑھا تھا۔آپ نے فرمایا کہ  تم نے اسے کلمہ پڑھنے کے باوجود قتل کردیا؟ اور آپ یہ بات دہراتےرہے۔ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ کیا تم نے اس کا دل چیرکے دیکھ لیا تھا ؟۔

موجودہ دور کا یہ المیہ ہے کہ ہر کوئی دوسرے پر تبصرہ کرنا ،کمنٹ کرنا اور جج کرنا معمول کی بات سمجھتا ہے۔کسی کے بارے میں غلط الفاظ کہہ دینا ،کسی پراعتراض کردینا ،کسی کو دوسروں کی نظر سے گرادینا،ہمارے دین کی تعلیم ہر گز نہیں ہے۔

قرآن پاک میں فرمایا گیا کہ " ہم نے بنی آدم کو عزت عطا فرمائی " (سورہ الاسراء ،آیت نمبر 70).یہ آیت واضح کرنے کو کافی ہے کہ انسان ایک معزز مخلوق ہے۔اعمال کو تولنے والا ترازو صرف رب العالمین کے پاس ہے۔کسی انسان کے پاس نہیں، لہذا کبھی کسی کی ذات ،اعمال ،شخصیت کا موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔کسی کے بارے میں راۓ دینے میں احتیاط کرنی چاہئیے۔ نجانے کس کی نیکی بارگاہِ الہٰی میں قبول ہو جائے اور کسی کی نیکیوں کا ڈھیربھی وہاں رد کردیا جاۓ !۔

( یہ انفرادی معاملات کی بات ہے ،اجتماعی ذمہ داریوں کی نہیں ہے )

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے