ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے

نیرنگِ خیال/  عریشہ اقبال

اور تیرا رب بھولنے والا نہیں!( القرآن)

کون کہ سکتا ہےکہ ان معصوم بچوں کی آہ و فغاں کوسننے والا کوئی نہیں ۔ کون کہتا ہےکہ مظلوموں کی داد رسی کواسباب میسر نہیں ۔ کیا اس رب کائنات جس کےاحاطہ قدرت سے کوئی شےباہرنہیں اس سے بڑامدد گاربھلا کوئی ہوسکتا ہے۔ وہی ہےجو اپنےمسبب الاسباب ہونے کےطفیل اپنے بندوں کے لیےاسباب پیدا کرتا ہے۔ وہی تو ہے جو موسیٰ علیہ السلام کے لیے سمندر کو پھاڑ کر راستہ بناتا ہے۔ وہی تو ہے جو یوسف علیہ السلام کو کونئیں سےنکال کرمصر کی کنجیوں تک پہنچا دیتا ہے۔

 ہاں وہی ہے بےشک جو یعقوب علیہ السلام کی آنکھوں کوٹھنڈا کرتا ہےآخر کیسےممکن تھا کہ وہ حق و باطل کی تفریق نہ کرتاجبکہ اس دنیا میں بھیجنےکامقصد ہی یہ ہےکہ کلمہ لاالہ کی گونج  ہرجگہ سنائی دے اوراللہ کا نور پوری طرح پھیل جائےاوراس نعمت عظیم کی تکمیل اور اس آخری حجت کا اتمام ہوجائے۔

حماس اورایران کا اسرائیل پرحملہ ہراس فرد کےسینے میں جذبہ جہاد اور آرزوئے شہادت کا چراغ بن کے روشن ہوگاجواپنے اندر خلیفہ الارض ہونےکا شعوررکھتا ہے۔ اس حملے کا مقصد چاہےاسرائیل کو  ایرانی سفارتخانے پرکیے جانے والےحملے کاجواب ہی کیوں نہ ہو مگر56 مسلم ممالک میں سے کسی ایک ملک کا بھی اٹھ کھڑا ہونا چاہے وہ کسی اور مقصد کے تحت ہی کیوں نہ ہو ہراس فرد کے حق میں ایمان کی تازگی کا ذریعہ بن سکتا ہےجو اپنے اندرظالم کو اس کے انجام تک پہنچانے کی تمنا رکھتا ہو۔

یہ حملہ اوراس سے وابستہ غرض کچھ بھی ہومجھےآپ کواور پوری امت مسلمہ کواہمیت صرف اس بات کو دینی چاہیے کہ بہر حال اسرائیل کو کسی حد تک نقصان پہنچا ہےاور اس کی قوت کو ضرب لگی ہے۔ الحمداللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مت بھولیں کہ میرے رب کے پاس افرادی قوت کی کوئی قید نہیں۔  وہ تو بدرمیں فرشتوں کےذریعے اپنے بندوں کی مدد اور اپنی نصرت کا نظارہ دکھا چکا ہے۔ 313 کا 1,000 کے لشکر پرغالب آجانے کےپیچھے صرف مقصد سےعشق کا رازہےجس راز سے صرف وہی واقف ہے جو راہ حق میں کوششیں کرنےوالے ہیں ۔ اس وقت قبلہ اول کی پاسبانی کیلئےفرض مجھے آپ کو اورپوری امت مسلمہ کو پکار رہا ہے،لہذا اس بحث کو ایک جانب رکھتے ہوئے اپنے مقصد سے نگاہ نہ ہٹنےدیجیے گا۔ غزہ آپ کی دعاؤں اورآپ کے احساسات میں زندہ رہناچاہیے۔ یقیناًغیرت ایمانی کا ثبوت دینا اگراتنا ہی سہل ہوتا تونبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پریوم طائف جیسا سخت دن اوردیگرمحاذوں پر اپنے ایمان کی طاقت سے ڈٹے رہنےکی ضرورت ہی نہ تھی۔

اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےحقیقی اتباع اورعشق رسول کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کے لیے اس وقت میرے آپ کے اور تمام عالم اسلام کے لیے عملی ثبوت حماس کی صورت میں موجود ہے۔ ابھی بھی وقت ہے! اگر آپ کے ذہن کے کسی بھی گوشےمیں یہ بات ہے کہ حماس نے اچانک حملہ کرکےغلط اقدام کیا ہےاوراب ایران کا بھی فیصلہ غلط ہے۔۔۔ایک رائے بلا کسی تفریق کے دینا چاہوں گی کہ اس اقدام کے پیچھے موجود مقاصد کے معاملے پر بحث و مباحثہ کرنے کے بجائے غزہ کو یاد رکھیں اور ہر طرح سے یاد رکھیں۔  

 پناہ بخدا

کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں وہ جام شہادت نوش کرتے ہوئےجنت الفردوس کےحقدارقرارپاجائیں اور میرا اور آپ کا نام اس اہل حق کی مخالفت کرنےکی بابت جہنم کے داخلے پر مہر لگادے کچھ نہیں کرسکتے تو حمایت تو کر ہی سکتے ہیں

اللّٰہ بہتر قدردان ہے

جہاں جس حد تک ممکن ہے اپنے طور سے یہ فریضہ انجام دینے کی کوشش کریں

بائکاٹ کررہےہیں جاری رکھیے

۔سوشل میڈیا پر اسرائیل کی مذمت کررہے ہیں

جاری رکھیے

ساتھ ہی اللّٰہ سےمدد طلب کرنا نہ بھولیے

اس وقت امت مسلمہ کو قبلہ اول کی پاسبانی کے لیے ایک ہونا ہوگا کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:(مفہوم)

"امت مسلمہ ایک جسد واحد کی طرح ہے "یہ اتفاق اور اتحاد ہی کفار پر ابابیلوں کا لشکر بن کر ٹوٹےگا۔ ان شاء اللّٰہ

آپ جہاں جس مقام پربھی اس بربریت اور ظلم کے خلاف آوازبلند کریں گے یاد رکھیں وہ  اللّٰہ کی نظر میں ہےاوراللہ فراموش کرنےوالوں میں سے نہیں ۔ اللہ کو وہ عمل زیادہ محبوب ہےجو تھوڑا ہو مگر مستقلاً ہو۔۔۔ لہذا حق کے راستے پر اپنے قدموں اور قوت فیصلہ کو جمود کا شکارنہ ہونے دیجیے گا ، یہی وقت ہے طاغوتی قوتوں کو شکست دے کر پرچم اسلام بلند کرنے کا اور اس پرچم کے سائے تلے فتح کے ابھرتے سورج کو صرف وہ لوگ دیکھ سکیں گے جن کو روز قیامت اللّٰہ کے عرش کے سائے کی امید ہوگی ۔۔

"اور ہم چاہتے تو زمین پر ہر شخص کو ہدایت دے دیتے"( القرآن)

ہدایت کا مفہوم زندگی کے ہر پہلو سے وابستہ ہے اوراللہ کے نزدیک حقوق العباد کا معاملہ زیادہ سخت ہے ۔

 اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ  فلسطین  کو اپنی شان کے مطابق فتح نصیب فرمائے ،آمین اور نور ایمانی سے سینوں کو منور کرنے کے ساتھ  غافل مسلم ممالک  کے حکمرانوں کے مردہ ضمیر اور زنگ آلود دلوں کی گرد کو صاف کردیں۔ آمین یا رب العالمین اللھم آمین

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے