لاہور ,اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد
ایک لاکھ 13ہزار 700 اوراموات 2ہزار255 ہو گئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 139ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 43 ہزار 455 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 41 ہزار 302کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 14 ہزار 527 اور اسلام آباد میں 5963 ہو گئی۔ بلوچستان میں 7ہزار 30، گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 412 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 35,018 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 2255 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 696، پنجاب میں 773، کے پی کے میں 610 ، گلگت بلتستان 14 ، آزاد کشمیر میں 9، اسلام آباد میں 57 اور بلوچستان میں 62 شامل ہیں۔ اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔





































