
کراچی ( نمائندہ رنگ نو) آل کراچی پلاسٹک بیگ مینوفیکچرنگ اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کےصدرندیم احمدخان ،محمد عامر قاضی ، جنرل سیکرٹری ملک ایاز ، محمد یاسین ،
شہریار خان ، ساجد بیلی ، مرشد چوہان و دیگر نے کہا کہ سندھ میں شاپنگ بیگ پر پابندی سے 10لاکھ افراد متاثر ہو جائیں گے ، 2019 کے نوٹیفکیشن اور 2014 کے قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔وزیراعلی ٰسندھ سے اپیل ہے کہ شاپنگ بیگ پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت فوری ایسوسی ایشن سےمذاکرات کا آغاز کرے ۔ 2019 کےنوٹیفکیشن پر عمل درآمد سے شہر کےمسائل کو حل کر سکتے ہیں ،شاپنگ بیگ انڈسٹری لاکھوں ٹن انڈسٹریل ویسٹ کو ری سائیکل کرکے گاربیج بیگ بناتی ہے ۔ شاپنگ بیگ کی پابندی سے اسمگلنگ شدہ شاپنگ بیگ کو فروغ ملے گا ۔
آل کراچی پلاسٹک بیگ مینوفیکچرنگ اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ اورسندھ حکومت پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔لاکھوں افراد کو بیروزگار ہونے سے بچایا جائے ۔ شاپنگ بیگ انڈسٹری لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے ۔





































