
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جو ستائس اپریل تک جاری رہے گی۔
قومی انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل پولیو مہمات کے نتیجے میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ویکسین کی ہر اضافی خوراک بچوں کے مدافعتی نظام کو مزید مضبوط بناتی ہے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرکیلئے اپنے دروازے کھولیں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ کیا جاسکے۔





































