اسرائیل غزہ میں یواین چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا: آندرے وکٹر ووچ فیڈروف

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو)ہمدرد یونی ورسٹی اورہمدرد فائونڈیشن پاکستان کےزیراہتمام دی ارینا بحریہ ٹاون ٹاور میں گزشتہ روز ایک اہم انٹرایکٹو سیشن

منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے کی۔کراچی میں روس کے قونصل جنرل عزت مآب آندرے وکٹر ووچ فیڈروف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور طلبہ کو عالمی سیاست اور عالمی معاملات پر روسی موقف پر خصوصی لیکچر دیا اور اُن کے مختلف سوالا ت کے جواب دئیے۔

 اُنہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں مسلسل جارحیت کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہواہے۔فلسطینی قوم بدترین مظالم کا شکار ہے اوراسرائیلی کی زبردستی اور جبر کی پالیسی نہ صرف غزہ پر ظلم ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم نے بنی نوع انسان کو ناقابلِ بیان دکھوں اور تباہ کاریوں سے دوچار کیا۔ ہر خطے میں ظلم، بربریت اور نسل کشی کی ہولناک داستانیں رقم ہوئیں۔ اس جنگ میں سب سے زیادہ مصائب روسی عوام نے جھیلے۔ ستائیس ملین معصوم اور غیر مسلح شہری نازی ظلم کا شکار ہوئے۔ روس اسے ’’عظیم محب وطن جنگ‘‘ کے نام سے یاد کرتا ہے، جس میں کروڑوں روسیوں نے اپنے ملک کے لیے جانوں کی قربانی دی۔ یہ جرأت اور استقامت روسی قوم کی تاریخ کا درخشاں باب ہے، جو نسل در نسل ہماری حب الوطنی اورقومی عزم کا سرچشمہ بنی رہے گی۔

روسیوں کی ان عظیم قربانیوں اورنازیوں کے خلاف عالمی فتح کے بعد ہی تمام اقوام نے اقوام متحدہ کا ادارہ قائم کیا۔ اقوام متحدہ کے وضع کردہ اصول اور قوانین تمام رکن ممالک کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں، جن میں سرحدی خلاف ورزی کی صورت میں اپنے دفاع کا حق بھی شامل ہے۔ روس اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے کا حق رکھتا ہے اور یہ حق اقوام متحدہ کے چارٹر کا حصہ ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ اپنے اس حق کو استعمال کرنے پر روس کوامریکا اور یورپ کی جانب سے بیس ہزارمختلف اقسام کی پابندیوں کا سامنا ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکا و یورپ کی جانب سے لگائی جانے والی معاشی و اقتصادی پابندیوں کا روسی معیشت اور جذبے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔صرف اقوام متحدہ ہی وہ واحد ادارہ ہے جسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے،یکطرفہ پابندیاں عالمی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں اور مغربی ممالک کے اس بے جا جارحانہ رویے کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔

اقوامِ متحدہ کے قیام نے نوآبادیاتی غلامی کے خلاف جدوجہد کو تقویت بخشی اور چند سالوں میں ہی کئی ریاستیں دنیا کے نقشے پر اُبھریں جن میں ایک پاکستان بھی ہے۔ آج روس پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات رکھتے ہیں۔روس پاکستان کوایک مستقل تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔پاکستانی طلبہ کے لیے روسی جامعات میں جدید علوم کے دروازے کھلے ہیں۔روس کی جانب سے پاکستان کے طلبہ کو اسکالر شپس دی جاتی ہیں۔  

اس سے قبل محترمہ سعدیہ راشد نے استقبالیہ خطاب میں کہاکہ روس نے دوسری جنگ عظیم کےبعد جو سائنسی ترقی کی ہےو ہ اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کی جامعات بالخصوص ہمدرد یونی ورسٹی ، روسی جامعات کے ساتھ اشتراک کی خواہاں ہے ، تاکہ روسی کی طب، جراحی، کمپیوٹر سائنسز، نیوکلیئر توانائی اور سیمی کنڈکٹرز جیسے کلیدی شعبوں میں تکنیکی اور سائنسی مہارت سے ہمارے طلبہ بھی مستفید ہوں۔ ہمدرد یونی ورسٹی شہید حکیم محمد سعید کے وژن کی عملی تصویر ہےجو نجی شعبے کی سب سے بڑی جامعہ ہے۔ آج ہمدرد یونی ورسٹی میں کئی فیکلٹیز میں طالب علم عصر حاضر کے جدید ترین علوم حاصل کررہے ہیں۔

 ڈائریکٹر سینٹر اوف ایکسی لینس ہمدرد یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹراحسنہ ڈارفاروق نے ہمدرد یونی ورسٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد، بانی چانسلر شہید حکیم محمد سعید کی فکر اور یونی ورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کا تعارف پیش کیا۔

انٹرایکٹو سیشن میں ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن، رُفیدہ ہمدرد کالج اوف نرسنگ کی پرنسپل عالیہ ناصر، سینئر ڈائریکٹران بہ شمول ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید محمد ارسلان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہمدرد یونی ورسٹی شہریار پاشا اور ہمدرد یونی ورسٹی اور رُفیدہ ہمدرد کالج اوف نرسنگ کے طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے

تبصرہ کتاب (بلاک)

تبصرہ نگار:خورشید بیگم 

کتاب: سلامتی کے ستون
مصنفہ: اُم عبداللہ

خوبصورت سرورق اور بہترین طباعت والی یہ کتاب "سلامتی کے ستون" اُم عبداللہ کا شاہکار ہے۔ وہ ہمہ وقت وطن کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت

... مزید پڑھیے