
لاہور( نمائندہ رنگ نو)شمشاد بشیرویلفئیرفاؤنڈیشن کےزیراہتمام متعدد کتابوں کے مصنف،عالمی سیاح اورصدارتی ایوارڈیافتہ سکاؤٹ لیڈرمقصود احمد
چغتائی کے اعزاز میں بشارت احمد وہرہ کی طرف سے تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کےمہمان خصوصی ممتازدانشور،پنجاب یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر محمد شاہین بھٹی،سرکٹ آرگنائزرپنجاب بوائےسکاؤٹس رانا اخترصاحبان تھے دیگر مہمانوں میں محمد امین عیدی ،،شکیل ،عبدالوحید شیخ ، ولسن ہیلپ ڈے،انجینئیر وگلوکار محمد مشتاق
معروف کامیڈین طارق جیکسن ،ٹی وی فنکارہ مناہل خان ،نوجوان فنکارہ تعظیم آراء نےبھی شرکت کی۔ تقریب کو طارق جیکسن نے اپنی بہترین پرفارمنس سے چار چاند لگا دئیے ۔کمپئرنگ کے فرائض شمشاد حسین نے انجام دیئے ۔
مقصود چغتائی نے اپنے خطاب میں حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اس میں ان کے والدین ،اساتذہ ،پنجاب بوائےسکاؤٹس اورپاکستان بوائے سکاؤٹس کا اہم کردار ہے۔
قبل ازیں خطبہ استقبالیہ میں معروف بزنس مین اورسوشل ورکربشارت احمد وہرہ نے کہا کہ مقصود چغتائی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ھیں اور جذبہ قومی خدمت سے سرشارہیں اورفلاحی وسماجی سرگرمیوں میں پیش پیش ہوتےہیں،سیاحت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے چغتائی صاحب کی کتب رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہین۔





































