لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہم اس وقت
کورونا وائرس کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں اورموجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے - پہلے دو فیز کی نسبت کورنا کا تیسرا فیز بہت شدت کا حامل ہے -کورونا مریضو ں کے مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہو چکا ہے جبکہ لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ مثبت کیس ہیں -لاہور میںگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت ٹیسٹ کی شرح 21 فیصدرہی جو انتہائی تشویشناک ہے - تیسری لہر کی وجہ سے ہسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں اور ہیلتھ سسٹم دبا¶ کا شکار ہو رہا ہے -اس مرحلے پر کورونا پر کنٹرول بہت ضروری ہے کیونکہ ہم صنعتیں اور کاروبار بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے- بندشوں کے حق میں نہیں مگر یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں - وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے-صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، مراد راس، یاسر ہمایوں، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)اور سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر بھی اس موقع پر موود تھیں-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے - پنجاب میںاب تک کورونا کے پازیٹوکیسوں کی تعداد 215227ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے2309پازیٹو کیس سامنے آئے-پنجاب میں ایکٹو کیسوں کی تعداد 23106 تک ہوچکی ہے-پنجاب میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 252 تک پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 6244 مریض انتقال کرچکے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 39 مریضوں کا انتقال ہوا-24گھنٹے کے دوران کوروناکے15780 ٹیسٹ کئے گئے-وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کے اجلاس میں عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے اہم فیصلے کئے گئے -
پنجاب حکومت معاشی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگا رہی اور انڈسٹریز، گڈز ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹریزمعمول کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گی- یکم اپریل سے وہ اضلاع جہاں کورونا کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے وہاں پر عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے موثر لاک ڈا¶ن کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ کورونا کا پھیلا¶ روکا جا سکے -یہ لاک ڈا¶ن 11اپریل تک جاری رہے گا تا ہم کابینہ کمیٹی اس کا 7 روز بعد ازسرنو جائزہ لے گی اور حالات دیکھ کر مزید اقدامات لینے کا فیصلہ کرے گی-