
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کراچی کے تحت گلشن معمار میں نوتعمیرشدہ” آغو ش ہوم “کا
مر داور خواتین ڈونرزنے دورہ کیا ۔ ویمن کلب ضلع شمالی کراچی کی اراکین کی بڑی تعدادنگران کلب ثوبیہ کاشف کی قیادت میں دورے میں شریک تھی۔
اس موقع پر الخدمت کے منیجر آرفن کیئر پروگرام مصعب خالد نے پریزنٹیشن کے ذریعے پورے منصوبے کی تفصیلات سے مہمانوں کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں عنایت اللہ اسماعیل سینئر منیجرریسورس موبلائزیشن الخدمت کراچی، ایڈمنسٹریٹر اور کنسٹرکشن سپروائزر نے تمام مہمانوں کو دو الگ الگ گروپوں میں تقسیم کرکے پورے پروجیکٹ کا دورہ کروایا۔
تمام خواتین و حضرات نے معاشرے کے یتیم بچوں کیلئے الخدمت کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس منصوبے کی ستائش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔دورے میں شریک مہمانوں نے آغوش ہوم کی تعمیر پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس پر الخدمت کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
دورہ کے دوران مہمان ڈونر نے اس آغوش ہوم میں داخل ہونے والے تمام بچوں اور یہاں کے اسٹاف کے لیے درکار دودھ کی تمام ضروریات مستقل طور پر پوری کرنے کا اعلان کیا ،جبکہ ایک اور ڈونر نے آغوش ہوم میں بچوں کیلئے درکاراجناس عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔




































