
کراچی (نمائندہ رنگ نو)چیئرمین یوسی چھ جناح ٹاؤن پی آئی بی کالونی حافظ اسامہ احمد پلاٹ نمبر 14 کےمتاثرین کی داد رسی اور قانونی رہنمائی
کیلئے پبلک ایڈکمیٹی کےصدرسیف الدین ایڈووکیٹ کےپاس پہنچ گئے ۔
انہوں نے سیف الدین ایڈووکیٹ سےملاقات کےدوران دارلسلام پلاٹ نمبر 14 سےمتعلق سابقہ عدالتی احکام اورموجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتےہوئے صدر پبلک ایڈکمیٹی کو بتایا کہ عدالت عالیہ نےمکینوں کی بے دخلی کا حکم واپس لےلیاہے،جس پر رہائشیوں نے فاضل عدالت کاشکریہ بھی ادا کیاہے۔
۔حافظ اسامہ نے کہاکہ قانونی چارہ جوئی میں امیر جماعت اسلامی کراچی و امیدوار میئر کراچی حافظ نعیم کی طرف سے بھرپورقانونی معاونت کی یقین دہانی پرمتاثرین نےجماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی سےاظہار تشکر کیا ہے۔
اس موقع پر اسامہ احمد نےپلاٹ نمبر 14 کیس کےحوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جب کہ اس دوران سیف ایڈووکیٹ نے وکیل مشتاق قادری سے بھی کیس کےحوالے سے بریفنگ لی۔
سیف الدین ایڈوکیٹ نےکہاکہ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈکمیٹی متاثرین پلاٹ نمبر 14 کی بھرپور قانونی معاونت کرےگی اورجس طرح چیئرمین اسامہ احمد نے ابتدا سے ہی مکینوں کےشانہ بشانہ رہ کرمکمل اظہار یکجہتی اورہر طرح سے رہنما ئی کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ ان کاکہناتھاکہ حافظ نعیم الرحمن کی ٹیم متاثرہ مکینوں کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔




































