
کراچی( رپورٹ : زین صدیقی /نمائندہ رنگ نو )کراچی ایکسپو سینٹرمیں 16 ویں عالمی کتب میلے کےپہلے روز کتاب سے محبت
رکھنےوالوں کارش لگ گیا ۔کتب کےاسٹالز پرخواتین ،بچوں ،بزرگوں اورنوجوانوں کی آمد،لوگوں کے چہرےخوشی سے دمک اٹھے ۔
کراچی ایکسپوسینٹرمیں کتب کے 330سےزائد اسٹالز لگائے گئےہیں،جن پرسائنس ،فکشن،شاعری،مزاح ،تاریح ،دینی کتب ،ڈرامے ،افسانے ،بچوں کے ادبی کتب ، تاریخ اسلام اور دیگرکتب کے اسٹالزشامل تھے۔عالمی کتب میلے میں پاکستان سمیت دینا کے دیگر ممالک سے آنے والے پبلیشرز نے بھی اسٹالز لگائے ہیں ۔
شہریوں نے ان اسٹالز میں گہری دلچسپی لی اور اپنے پسندیدہ کتب کی خریداری کی ۔پہلے روز شہریوں نے لاکھوں روپے کی کتب خریدیں ۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ کتب میلےکا انعقادعلم وادب کےچاہنے والوں کے دل کی آوازہے ۔اس سے نہ صرف کتب بینی کےرجحان میں اضافہ ہوگا ،بلکہ لوگوںمیں کتب کےنئےرجحانات سے متعلق بھی آگاہی حاصل ہوگی ۔یادرہے کتب میلہ تین جنوری 2022بروز پیر رات 9 بجے تک جاری رہے گا ۔




































