
کراچی(نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام)مقبول اردو ویب ”سائٹ رنگ نو ڈاٹ کام“کی سروسز 20روز کے بعد بحال ہوگئیں۔ہوسٹنگ ویب کمپنی کے
کے سرور میں آنے والی فنی خرابی کے باعث ”رنگ نو ڈاٹ کام“ کی سروسز معطل تھیں اور اس سے رنگ نو کے نا ظرین اور قارئین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،جبکہ بڑی تعداد میں ویب سائٹ پر کالم اور بلاگ لکھنے والے قلمکاروں کا رابطہ بھی ویب سائٹ سے منقطع ہو گیا تھا۔
کمپنی نے فنی خرابی کے باعث رنگ نو کے قارئین وناظرین کو ہونے والی شدید مشکلات پر رنگ نو انتظامیہ سے معذرت کی ہے اور معاملے پر مثالی صبروتحمل کو بھی سراہا ہے۔
دریں اثنا چیف ایڈیٹر رنگ نو زین صدیقی نے رنگ نو کی سروسز کی بحالی پر خوشی کا اظہار ہے اورمشکل صورتحال میں دعاؤں پر تمام ناظرین وقارئین اور قلم کاروں کا شکریہ اداکیا ہے۔




































