
کراچی (ویب ڈیسک)ڈاکٹروں نے ملک میں سخت لاک ڈان کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہناہے کہ ہمارا صحت کا نظام بہت کمزور ہے۔اگر مریضوں
کی تعداد بڑھی تومشکلات میں اضافہ ہوگا۔
کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹر سعد نیاز، ڈاکٹر صدیق اور ڈاکٹر قیصر سجاد نے میڈیا بریفنگ کے دوران علما سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر حکمرانوں نے غلط فیصلے کیے اور علما نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب رمضان المبارک قریب آنے پر مساجد کھولنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ ملک میں کیا۔
ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاون کیا گیا تو علماکورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ کورونا وائرس کو جتنا سمجھا جارہا ہے، مسئلہ اس سے زیادہ سنگین ہے۔
ڈاکٹر سعد نیاز پاکستان میں 60 سال سے کم عمر کے مریض مغربی ملکوں سے زیادہ آرہے ہیں، اگر کورونا بڑھا تو مریضوں کو رکھنے کے لیے اسپتال میں بستر دستیاب نہیں ہوں گے۔
ڈاکٹر صدیق نے کہا کہ لاک ڈاون نرم ہوتے ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاون سخت کیا جائے کاروباری حضرات اس حوالے سے تعاون کریں۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ پاکستان میں جو لاک ڈاون جاری ہے وہ مذاق ہے، پورے ملک کے ڈاکٹرز پریشان ہیں کہ 2 دن بعد کیا ہوگا؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا صحت کا نظام انتہائی کمزور ہے، حکمرانوں نے غلط فیصلے کیے جبکہ علما نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، یہ لڑائی کورونا اور ڈاکٹرز کی ہے۔




































