
کراچی( ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑ ی ،نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں نظر آنے کے بعد ہلچل مچ
گئی ۔گاڑی کو نجی چینل کے ڈرامہ سیریل ” دیوانگی ‘کی قسط 33کے ایک سین میں دیکھا گیا ۔یہ سین کراچی کے ہل پارک پر عکسبند کیا گیا تھا۔
گاڑی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی میں استعمال کی گئی ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور مختلف پہلووں ںسے جائزہ لے رہے ہیں ۔




































