
کراچی (تصویر کہانی: آسیہ نورین )ماڈل ٹاؤن پارک ملیر انتظامیہ کی بے حسی کی جیتی جاگتی تصویر بنا ہوا ہے ۔تصویر میں دیکھا
جاسکتا کہ انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے اس خوبصورت پارک کا چہرہ بگڑ چکا ہے ۔
اس پارک کی اس حالت کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور ضمیر اپنے آپ سے پوجھ رہا ہے کہ اس کو اس حالت تک پہنچانے والے کون لوگ ہیں ،ضلعی حکومت یا عوام کے نام نہاد نمائندے ،وہ نمائندے جن کے ذہنوں میں بھی گند بھرا ہے ۔
سوال اٹھا رہا ہے کہ کیا ہم عوامی نمائندو¿ں کو اس لیے منتخب کرتے ہیں کہ ہمارے شہر اور اس کے پارکوں کا چہرہ اس طرح مسخ کردیں ،وہ ان مسائل سے اتنے لاعلم ہوجائیں کہ اپنی گمشدہ ذات کو بھی اپنے ووٹر ز کیلئے نہ ڈھونڈ پائیں ۔
یہ پارک یقینا لاکھوں روپے کی لاگت سے بنا ہوگا ؟اسے بنا نے کیلئے کسی نے تو محنت کی ہوگی ؟کتنے دن لگے ہوں گے بنانے؟آج اس کا چہرہ اور شناخت مسخ ہورہی ہے ۔
اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پارک میں جابجا گندگی اور کچر انظرآرہا ہے ،اس میں کتے گھوم رہے ہیں ۔تعفن اٹھ رہا ہے ،جبکہ بارش کا پانی جمع ہونے سے صورتحال اور خراب ہو گئی ہے ۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت سندھ سے کہ وہ اس طرف توجہ کرے اور دیکھے کہ انسانوں کے معاشرے کا پارک جانوروں کے مسکن میں تبدیل ہو گیا ہے ،اسے بچانے کیلئے عملی قدم بڑھائے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان سے باز پر س کرے اور اس پارک کو اس کی اصلی حالت میں بحال بحال کرے۔




































