ایک دن میں دو استعفے، ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدورس اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے ایک ہی روز اپنے

اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔معاونین خصوصی کے استعفے حکومت کی جانب سے وزیراعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کے اثاثہ جات اور دوہری شہریت کی تفصیلات جاری کرنے کے بعد اپوزیشن کی تنقید کے تناظر میں سامنے آئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا کہ میری دہری شہریت کے باعث ریاست پر تنقید کی جارہی ہے جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مقصد ماند پڑرہا ہے۔تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔
تانیہ ایدورس نے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیا گیا استعفیٰ بھی منسلک کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ معاون خصوصی کے طور پر کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا اور مجھ پر اپنا اعتماد بحال رکھنے پر آپ کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیجیٹل پاکستان کے وڑن میں کردار ادا کرنے اور اس کی ترقی کے واحد مقصد کے ساتھ پاکستان واپس آئی تھیں۔
تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی۔تانیہ ایدورس نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں ہمیشہ پاکستانی تھی اور رہوں گی۔ساتھ ہی تانیہ ایدورس نے مزید لکھا کہ ان کی کینڈین شہریت، ان کی پیدائش کا نتیجہ ہے اور یہ ان کا انتخاب نہیں ہے جس نے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے طویل المدتی وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی قابلیت سے توجہ ہٹانے کا کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستانی شہری کی پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہش ایسے مسائل کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ تانیہ ایدروس مستعفی ہونے کے کچھ دیر کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ دہری شہریت سے متعلق حکومت پر تنقید کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عوام بہتر صحت کی دیکھ بھال کے مستحق ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دعوت پر عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) چھوڑ کر پاکستان آیا تھا اور میں نے ایمانداری اور پوری محنت کے ساتھ کام کیا، مطمئن ہوں اس وقت قومی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا دم توڑ رہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں مطمئن ہوں کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں جب قومی کوششوں سے پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی آچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاونین خصوصی کے کردار سے متعلق منفی بات چیت اور حکومت پر تنقید کے باعث استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو صحت کی بہتر سہولت کی ضرورت ہے اور میں نے اس حوالے سے سنجیدگی سے کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط نظام صحت کے ساتھ کووڈ-19 سے باہر نکل آئے گا۔بعدازاں کابینہ ڈویڑن نے وزیراعظم کی جانب سے دونوں معاونین خصوصی کے استعفے منظور کرنے کے علیحدہ علیحدہ نوٹی فکیشن کردئیے۔

شہر شہر کی خبریں

رحمت ویلفیئرٹرسٹ کے تحت 500سے زائد مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم 

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب بانی ٹرسٹ مرحوم رحمت بھائی کی روایت کو برقرار رکھتے

... مزید پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان زدار کی 2 سالہ گڈگورننس رپورٹ تیارکرلی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریفوں کے پل باندھ

... مزید پڑھیے

وزیراعظم عمران خان نے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی۔ نیانقشہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

طلبا سمسٹر کے ضمنی امتحانی فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں:جامعہ کراچی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک) طلبا سمسٹر کے ضمنی امتحانی فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ انچارج سمسٹرایگزامینیشن سیکشن جامعہ کراچی

... مزید پڑھیے

سپریم کورٹ : ماڈل کالجز کے تمام اساتذہ کو بلاتفریق کنوینس الاؤنس دینے کا حکم (تعلیم)

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ماڈل کالجز کے تمام اساتذہ کو بلاتفریق کنوینس الاؤنس دینے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس گلزار

... مزید پڑھیے

تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ، حکومت نے بین الصوبائی وزرا کانفرنس طلب (تعلیم)

اسلام آباد(تعلیم ڈیسک)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم

... مزید پڑھیے

کھیل

ٹینس ا سٹار جو سیلسبری نے برٹش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے ٹینس ا سٹار جو سیلسبری اور انکی ہم وطن جوڑی دار ہیریٹ ڈارٹ نے برٹش اوپن ٹینس

... مزید پڑھیے

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا میچ کل ہوگا

مانچسٹر (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا 

... مزید پڑھیے

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لئے 14 رکنی

... مزید پڑھیے

تجارت

کاروباری آسانیوں کے انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی

لاہور( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو بہترین ترغیبی اور

... مزید پڑھیے

نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دے دیا

اسلا آباد ( ویب ڈیسک) نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لائسنس معطل کرنےکاعندیہ بھی 

... مزید پڑھیے

پی ٹی اے کا بیگو کو فوری بند کرنے کا فیصلہ، ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا فیصلہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا کی جانب سے پاکستان کو مزید100 وینٹی لیٹرز کی فراہمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)امریکاکی جانب سے پاکستان کو مزید ایک سو وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال

... مزید پڑھیے

بھارت کا جنگی جنون: فرانس سے ”ہیمر“ میزائل خریدنے کا بھی معاہدہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) چین سے حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی حکومت نے فرانس سے رافیل

... مزید پڑھیے

کوروناسے دنیا میں کیسز کی تعداد 1کروڑ 21لاکھ 66ہزار تک پہنچ گئی

نیویارک (ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 5لاکھ 52 ہزار46 ہو گئی اور 1کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار سے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

سارہ خان ”ویمز اون میگزین“ کے سر ورق کی زینت بن گئیں

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ خان ”ویمز اون میگزین“ کے سر ورق کی زینت بن گئیں۔ سارہ

... مزید پڑھیے

نادیہ جمیل علاج کے بعد پروگرام ”صبح سے آگے“ میں شرکت کریں گی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ نادیہ جمیل  کینسر کے علاج کے بعد  پروگرام ”صبح سے آگے“ میں شرکت کریں گی۔ نادیہ جمیل کا پروگرام

... مزید پڑھیے

حالات جیسے بھی ہوں، مسکرانا سیکھیں،اداکارہ کنزہ ہاشمی

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، مسکرانا سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی مختصر سی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

آم دسترخوان کی جان

یاسمین شوکت

آم کا سیزن جاری ہے اور لوگ آم سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہ سیزن میں دستر خوان کی جان ہے ۔ پاکستان میں کورونا وائرس

... مزید پڑھیے

اسپائسی فش اسٹکس

قرة العین
اجزا
مچھلی کے فلے۔۔ 500 گرام

... مزید پڑھیے

بلاگ

ہر شخص ایدھی ہے۔۔۔ایدھی بن سکتا ہے۔۔۔؟ (بلاک)

تحریر:عابد حسین۔۔۔۔

 کراچی پریس کلب ، کے یو جے دستور کے رکن اور جسارت اخبار سے وابستہ کہنہ مشق صحافی قاضی

... مزید پڑھیے

بجلی جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں (زین صدیقی)

زین صدیقی

لاک ڈاؤن کے باعث چند ماہ آرام سے گزارنے والے کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک نے دوبارہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں جھٹکے دینے

... مزید پڑھیے

منورحسن ،سچی وکھری سیاست کے امین (زین صدیقی)

زین صدیقی

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے

...

... مزید پڑھیے