پشاور(ویب ڈیسک ) پشاور سمیت صوبے بھر میں پندرہ ستمبر سے کھلنے والے شادی ہالوں کے لئے دلہا ، دلہن کے لئے بھی ماسک
لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے سے صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردی گئی ہے جس کے تحت دلہا ، دلہن کے علاوہ مہمانوں کاداخلہ بھی ماسک کے بغیر نہیں کیاجائے گا۔
دلہا دلہن ، ان کے والدین ، ان کے رشتہ داروں کے لئے بھی ماسک پہننا لازمی ہو گا ۔ شادی ہالوں کے ملازمین کے لئے بھی ماسک پہننا ہو گا۔ ماسک کے بغیر شادی ہالوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ 200سے زائد افراد کی گنجائش ہال میں 100افراد کو مناسب فاصلے پر بیٹھایا جائے گا۔
چارسوسے زائد افراد کے شادی ہال میں 200افراد ، 600افرادکے شادی ہال میں 300افراد ، 800شادی ہال کے افراد میں 400افراد ، 1ہزارافراد کے لئے شادی ہال میں 500افراد کو آنے کی اجازت دی جائیگی ۔ شادی ہالوں کے بیت الخلاءمیں سینٹی ٹائزر لازمی ہوگا۔ جبکہ شادی ہالوں میں کام کرنے والے ملازمین کا باقاعدہ طبی معائنہ ہو گا۔