
کراچی ( نما ئندہ رنگ نو )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے
کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔صورتحال اطمینان بخش نہیں ،لوگوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اوراحتیاط کر نی چاہیے ۔الخدمت کے رضاکار کورونا وائر س کی دوسری لہر کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں اور لوگوں کی مدد کریں ۔یہ بات انہوں نے الخدمت کراچی کے اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے اپنے خطا ب میں کہی ۔
اجلاس میں چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ ،عبد الوہاب ،ڈاکٹر واسع شاکر ، ایگز یکٹو ڈائر یکٹر راشد قریشی ،انجینئر صابر احمد و دیگر ذمہ دارانے شرکت کی ۔اس موقع کورونا ٹیسٹ ،ڈس انفیکشن اسپرے،ڈینگی اسپرے ،اکسیجن سلنڈرز کی دستیا بی اور کورونا سے پید اہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کورونا وائر س کی پہلی لہر کے دوران بھی الخدمت کے رضاکاروں نے جان کی پرو ا کیے بغیر شہریوں کی خدمت کی۔ لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے لوگ شدید متاثر ہوئے اوران کے کاروبا رتباہ ہوئے۔الخدمت نے سرکاری ونجی اسپتالوں کو ڈاکٹرزو عملے کیلئے PPE'sکٹس فراہم کیں ۔رات کی تاریکی میں لوگوںکی دہلیز پر پر جاکر انہیں کھانا ،پانی،راشن اور گوشت پہنچایا تاکہ لاک ڈاو ¿ن سے متاثر ہ لوگوں کی ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کی مدد کی جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت نے بڑی تعداد میں سانس کے مریضوں کیلئے سلنڈرز لوگوں کو ان مشکل حالات میں مفت فراہم کیے ۔شہر بھر میں جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا گیا ۔الخدمت نے اس دوران جدید کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کی، جہاں ااب بھی نتہائی ارزاں نرخوں پر کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جار ہی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا الخدمت نے اپنے کاموں سے شہر کر اچی میں مثال قائم کی ہے اور لوگ اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کورونا وائرس کی جاری دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کرے گی ۔انہوں نے الخدمت کے تمام رضاکاروں کے کو کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اپنے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
حافظ نعیم الرحمن نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ کوروناوائر س کا ٹیسٹ جو صرف3000روپے کیا جارہا ہے اس کا تسلسل برقراررکھنے اور آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کیلئے الخدمت کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کریں ۔




































