
کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان
کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 591 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11738نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید1382نئے کیسز سامنے آئے ہیں یعنی تشخیص کی شرح 11.8 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2858ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1917813نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 166033کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید591مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 146957 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت16218 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 15535گھروں میں ،12 آئسولیشن سینٹرز میں اور671 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 619مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے74مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔




































