
کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت ”آرفن کیئر پروگرام“ میں رجسٹرڈ 1137بچوں کی سالانہ ہیلتھ ا سیکریننگ کے
دوسرے مرحلے میں مزید 200بچوں کی اسیکریننگ کی گئی ۔باہمت یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ الخدمت اسپتال کورنگی میں کی گئی ۔جہاں ماہر امراض اطفال ،ماہر امراض چشم ،ماہر جنرل فزیشنز اور ان کی ٹیم نے بچوں کا مکمل معائنہ کیا ۔
اس موقع پرآرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران اور بچوں کی مائیں موجود تھیں ۔بچوں کی ماؤں نے ہیلتھ اسکریننگ کے عمل کو سراہا اور کہا کہ الخدمت بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہتے۔ اسی لیے ہر سال بچوں کی مکمل ہیلتھ اسکریننگ کی جاتی ہے اور انہیں اچھی صحت سے متعلق آگا ہی بھی فراہم کی جاتی ہے ۔کیمپ میں ڈاکٹرز نے بچوں کو دانتوں اور جسمانی صحت، جبکہ آنکھوں کی اہمیت اور ان کی حفاظت سے متعلق آگہی فراہم کی ۔
دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ کراچی میں 1137بچے الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیںجن کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے ۔اب تک ضلع جنوبی اور ضلع کورنگی کے 400بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل ہو چکی ہے ،جبکہ باقی کی اسکریننگ جلد کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت بچوں کی کفالت اوران کی تربیت کے ساتھ ان کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے،تا کہ ان یتیم بچوں کو کسی قسم کی محرومی کا احساس نہ ہو ۔




































